ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بااثر افراد کا اونٹنی پر تشدد، آنکھ ضائع کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بااثر افراد کا اونٹنی پر تشدد، آنکھ ضائع کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی آر جونیجو:تھرپارکر  میں ڈاھلی کے  گائوں کے بااثر افراد  کے خلاف اونٹنی پر مبینہ تشدد  کر کے آنکھ ضائع کرنے کا الزام ۔  زخمی اونٹنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔وزیراعلی سندھ  نے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھرپاکر میں مبینہ تشدد سے  آنکھ ضائع ہونے والی اونٹنی کے مالک سارنگ کا  کہنا ہے کہ اونٹنی پر تشدد کی تصاویر اور ویڈیوز  بھی ہم نے ریکارڈ کی ہوئی ہیں۔مالک سارنگ نے الزام لگایا ہےکہ گاؤں کے بااثر افراد نے اونٹنی پر تشدد کیا جس سے ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بااثر افراد نے یہ کہہ کر اونٹنی پر تشدد کیا کہ ان کے گھر میں اونٹنی  گھسی آئی تھی۔

 وزیراعلی سندھ کی جانب سے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور  بااثر افراد  کے خلاف اونٹنی پر مبینہ تشدد  کر کے آنکھ ضائع کرنے کے واقعے پر وزیراعلی نے ڈی آئی جی میرپورخاص سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ْ