ملک اشرف: ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق معاملہ پنجاب بار کونسل تک پہنچ گیا، جبکہ دونوں فریقین کے وکلاء کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق اور ایڈووکیٹ رمشاء اقبال کو کل طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل عباس علی چدھڑ کی جانب سے جاری نوٹسز میں دونوں وکلاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے مقررہ تاریخ پر پیش ہوں۔
پنجاب بار کونسل کے مطابق معاملے سے متعلق مزید کارروائی وکلاء کے مؤقف اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد کی جائے گی۔