عابد چودھری: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے 23 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ پولیس نے اس کے ساتھ موجود نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گولڈ کرسٹ مال میں واقع گرینڈ گیل وے سوٹس کے ایک کمرے سے لڑکی کی لاش ملی، جس کی شناخت 23 سالہ فضا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فضا کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
پولیس نے واقعے کے وقت لڑکی کے ساتھ موجود وقار نامی نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔