ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری، 91 جونیئر کلرکس کے کیسز زیر غور

پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری، 91 جونیئر کلرکس کے کیسز زیر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جہاں  اجلاس میں ایس ایس پی سپیشل برانچ اسماعیل الرحمٰن، اے آئی جی ایڈمن فاروق سلطان، رجسٹرار حمیر احمد قریشی اور اے ڈی ایڈمن افتخار انور نے شرکت کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں 91 جونیئر کلرکس کے ترقی سے متعلق کیسز زیر غور لائے گئے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔