محمود ظہیر: بہاولپور میں شدید گرمی کے باعث برف کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی اس کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
شہریوں اور دکانداروں کے مطابق پہلے جو برف کا بلاک 1000 روپے میں دستیاب تھا، اب وہ 1200 سے 1400 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور گھروں میں قربانی کے گوشت کے ذخیرہ کرنے کے لیے فریجوں کے ساتھ برف کی زیادہ طلب کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے برف کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریٹس کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں برف ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے، اس لیے اس کی قیمتوں میں استحکام ضروری ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔