سٹی 42 : وفاقی حکومت نے جیولین تھرور ارشد ندیم کے نام پر سپورٹس اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرارشد ندیم سپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر بجٹ میں سپورٹس اکیڈمی کےلیےفنڈزمختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ ہائی پرفارمنس سپورٹس اکیڈمی کے لیے 30 کروڑ روپے تجویز کیے گئے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ سپورٹس اکیڈمی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی، اس منصوبےکی مجموعی لاگت کاتخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔