سٹی 42 : نہر آر کیو لنک عادو سوخلی پل کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جہاں دو افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دو دوست نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت 19 سالہ خرم اور 16 سالہ حسن کے نام سے ہوئی ۔
پھالیہ: انچارج ریسکیو 1122 شوکت علی رانجھا کی زیر نگرانی سرچ آپریشن جاری ہے، پاہڑیانوالی کے رہائشی 19 سالہ خرم کی لاش نکال لی گئی ، جبکہ پھرے کے رہائشی 16 سالہ حسن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پسرور میں باسی والا پل کے قریب بہن بھائی ڈوب گئے، تاہم ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کو بچا لیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچے ماموں کے ساتھ بچے نہر پر نہر کی سیڑھیوں پر بیٹھے ایک دوسرے پر پانی پھینک رہے تھے کہ اچانک پاؤں سلپ ہونے کی وجہ سے نہر میں گر گئے۔
ریسکیو 1122 نے دونوں کو CPR کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 14 سالہ احمر جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کہ بہن 16سالہ علیشاہ بچ گئی۔ دونوں بہن بھائیوں کا تعلق ڈسکہ سے ہے۔