ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی خدمت کی روایت کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا:مریم نواز

عوام کی خدمت کی روایت کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  راؤ دلشاد: پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی و ستھرائی کا بڑا کلین اپ آپریشن تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا ہےکہ عوام کی خدمت کی روایت کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا، الحمدللہ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر کیے گئے اس آپریشن کے تحت اب تک 9,823 ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں۔

عید کے پہلے روز مجموعی طور پر 1لاکھ 11 ہزار 121 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں.عید کے دوسرے دن ایک لاکھ 12 ہزار 161 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں.لاہور سے 71 ہزار 431 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں.سڑکیں، گلیاں اور راستے دھونے، فینائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے۔

موصول ہونیوالی 10 ہزار 681 شکایات میں سے 9 ہزار 901 شکایات حل کر دی گئیں۔پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے۔ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے۔بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں تھیں۔