ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریاست ٹینیسی میں طیارہ گرکر تباہ، متعدد افراد زخمی

 امریکی ریاست ٹینیسی میں طیارہ گرکر تباہ، متعدد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی اور وفاقی حکام کاکہناہے کہ سکائی ڈائیونگ مہمات کے لیے استعمال ہونے والا جڑواں انجن والا طیارہ دارالحکومت نیش وِل کے جنوب میں تلہاما شہر میں گر کر تباہ ہوا۔

 شہر کے ترجمان لائل رسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکائی ڈائیونگ ٹوئن اوٹر طیارے میں مجموعی طور پر 20 مسافر اور عملہ سوار تھا جب طیارہ تلہاما ریجنل ایئر پورٹ پر گر کر تباہ ہوا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمیوں کا جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا۔

 ترجمان کاکہناہے کہ زمین پر کسی عمارت یا ہوائی اڈے کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی زمین پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

  فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق وہ حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے ،ٹینیسی ہائی وے پٹرول نے ایکس پر کہا کہ اس کے دستے جائے وقوعہ پر پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔