ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈیوٹی کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں، مریم نواز 

Maryam Nawaz Sharif, City42 , Rahimyar Khan Police Constables, Tribute to the police martyrs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیدانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو کانسٹیبل کیلئے حروف عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کانسٹیبل شفیق احمد اور کانسٹیبل ذیشان خرم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی  اور تعزیت کا اظہار کیا-

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی اہلکار محمد اسحاق کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے-