ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 29 ہزار 300 روپے ہے۔دس گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 96 ہزار 588 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر بڑھ کر 1965ڈالر فی اونس ہے۔
ایک تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے 2650 روپے کی ہوگئی۔