تین،چار روز قبل عامر لیاقت نے کیا بات کی؟ دانیہ کی والدہ نے بتا دیا

dania's mother statement viral
کیپشن: dania's mother statement
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈاکٹرعامرلیاقت کی وفات کی خبرپرانکی تیسری اہلیہ دانیہ کےگھرلودھراں میں بھی سوگ کاسماں ہے، ڈاکٹرعامر لیاقت کی ساس سلمی بی بی کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت 49 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے ہیں، اچانک انتقال کی خبر سن کر ان کے چاہنے والے افسرد ہیں، عامرلیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ کی والدہ سلمی بی بی کا بیان بھی منظرعام پرآیا جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ہمیں اچانک کسی کو فون آیا کہ عامر لیاقت اس دنیا میں نہیں رہے،تین، چار روز قبل عامرلیاقت کی کال آئی جس میں صلح کے لئے ہم سے کہا تھا۔

 سلمی بی بی نے بتایا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد ہمیں تھوڑا سوچنے دوں،دانیہ کےخلع کےفیصلہ پرصلح کےلیے کوشش کررہےتھے,عامرلیاقت نے کہا کہ میں اپنی بیوی سے بہت پیارکرتا ہوں، کبھی طلاق نہیں دوں گا،آپ میرے ساتھ صلح کریں میں گاؤں آتا ہوں اپنی بیوی کو ساتھ لے کرجانا چاہتا ہوں۔

 سلمی بی بی نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں سکیورٹی دی جائے ہم اپنے بچے کو دیکھنا چاہتےہیں،ڈاکٹر عامر لیاقت کی آخری رسومات اداکرنے کے لئے جائیں گے،عامر لیاقت کی وفات پر گہرا دکھ ہوا۔

 مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم ضرور ہونا چاہیے کیونکہ ان کے پاس ملازم ہوتے تھے ہم تو ہزاروں میل دور بیٹھے ہیں۔

قبل ازیں عامر لیاقت حسین کی تیسری   اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر  شوہر  عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا , دانیہ ملک نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری  میں لکھا ہے کہ ’اللّٰہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔‘

دانیہ شاہ نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپر ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں لکھا ہے کہ  “زندگی بہت غیریقینی ہے، ہم چاہتے کچھ ہیں، کسی چیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور ملتا کچھ اورہے’۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer