ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، روپے کی قدر بحال

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، روپے کی قدر بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  ڈالر   کی اُونچی اُڑان تھمنے سے روپے کی قدر بحال ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 2پیسے مزید سستا ہوگیا۔

 پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کا سلسلہ جاری، انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت  میں  2 روپے 2 پیسے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی،  انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 2 پیسے کمی کے بعد 200 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا، ڈالر 201.52سے کم ہو کر 199.50روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 33 پیسے کمی سے 200.50روپے کا ہوگیا تھا۔