بجٹ میں عوام  پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

 بجٹ میں عوام  پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام  پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی  ہے۔

ذرائع کےمطابق بجٹ میں آئندہ سال بلاواسطہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی تجویز ہے اور بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں میں1048 ارب روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف4695 ارب روپے  اور براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2560 ارب روپے مقررکرنے کی تجویز  ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ تقریباً 9 ہزار ارب روپے مقررکرنے کی تجویز ہے، ایف بی آرکا ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جب کہ  نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔