ڈرگ ڈیلرز نے لاہو رکا گھیراؤ کر لیا

Drug Dealers
کیپشن: Drug Dealers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ(وقاص احمد) ڈرگ ڈیلرز نے لاہور کا گھیراؤ کرلیا، دھندے میں 45 بڑے گروہ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، پولیس نیٹ ورک توڑنے میں ناکام ہوگئی۔

منشیات کا زہر معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹنے لگا،ہماری نوجوان نسل منشیات، شراب، جوے اور دیگر علتوں میں مبتلا ہو کر نا صر ف اپنی زندگی تباہ کر رہی ہے بلکہ اپنے ساتھ اپنے خاندان والوں کے لیے  بھی اذیت اور ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔لاہور جیسے بڑے شہر میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان سنگین نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے، جو  معاشرے کیلئے وبال جان بن گیا، تعلیمی ادارے ہوں یا لاہور کی مصروف شاہراہیں ، منشیات کے عادی افراد ہر جگہ دکھائی دیتے ہیں، مسلم ٹاؤن موڑ پر نہر کنارے، داتا دربار  چوک سمیت ہر بڑی سڑک پر  نشے میں مبتلا افراد نظر آتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی،جس کے بعد پنجو گاؤں میں خواتین کے منشیات فروخت کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، بڑے منشیات فروشوں کے کارندے تاحال کاہنہ میں منشیات فروشی کا دھندہ کر رہے ہیں۔ منشیات فروشوں سے ساز باز کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو اہلکاروں کا پتہ چلانے کی ہدایت کی تھی۔ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ کاہنہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے اور چھوٹے منشیات فروش پکڑ ے، بڑے منشیات فروش تاحال پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer