ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی بحران سے پریشان شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

مالی بحران سے پریشان شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : محکمہ ایکسائز نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالے  مالی بحران پرشہریوں کو  بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ۔اگلے مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس دو اقساط۔ٹیکسزپرجرمانوں کی معافی۔رعائتی پریڈ دوماہ سے بڑھا کر3ماہ اوررعایت 5فیصدسے بڑھا کر10فیصدکرنے کی تجاویزحکومت کو بھجودادیں۔


محکمہ ایکسائزنے کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں ہرشخص مالی مشکلات کا شکار ہے ٹیکس دہندگان کو بڑاریلیف دینے کے لیے سفارشات تیارکرکے سمری حکومت کو بھجوائی ہے۔شہریوں کوپراپرٹی ٹیکس یکمشت ایک دفعہ جمع کروانے کی بجائے 2اقساط میں جمع کروانےکی سہولت دی جائے، پراپرٹی ٹیکس اورٹوکن ٹیکس کی تاخیر سےادائیگی دس فیصد سے لے سو فیصد تک جرمانے معاف کرنے کاکہا گیاہے۔ٹوکن ٹیکس پررعایتی پیریڈجو عام حالات میں 2ماہ ہوتی ہے کوبڑھاکر3ماہ کیاجائے۔ٹوکن ٹیکس پررعایت5فیصدسےبڑھاکر10فیصدکی جائےگی تاکہ شہریوں پرمالی بوجھ کم ہو جبکہ آئندہ مالی سال میں کوئی بھی نیاٹیکس نہیں لگایاجائےگا۔

اعلی حکام کا کہنا ہے کہ ان سفارشات کا مقصدشہریوں سے ٹیکس کی وصولی آسان بنانا ہے کیونکہ  کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سےکاروبارٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔رواں مالی سال کے آخری کوارٹرمیں لاک ڈاؤن کےباعث ایکسائزکی ٹیکس ریکوری صفرہوگئی تھی۔مالی سال کے8ماہ میں ایکسائزنے70فیصدسےزائدٹارگٹ حاصل کیاتھا۔

یاد رہے اسی ماہ وفاقی اور صوبائی بجٹ پیش کیے جائیں گے، پنجاب کیلئے آئندہ مالی سال  کے بجٹ میں مجموعی آمدنی کا تخمینہ 23 کھرب 80 ارب روپے لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال کے لیے آمدنی کے مجموعی تخمینے  23 کھرب 60 کروڑ روپے کے مقابلے میں 4 کھرب  97ارب روپے زائد ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں آمدن کے حساب سے پنجاب کے آئندہ مالی سال سال کے بجٹ کیلئے مجموعی آمدنی کا تخمینہ 23 کھرب 80 ارب روپے لگایا گیا ہے، جس سے مجموعی آمدنی کے تخمینے میں جنرل ریونیو ریسیٹس کا تخمینہ 84 اعشاریہ 17 کھرب روپے ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer