ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اُٹھانے کا فیصلہ

اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اُٹھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا 10 جون سے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ، محکمہ تعلیم نے سکول انفارمیشن سسٹم کو ٹیگنگ کیلئے بند کردیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کیلئے 10 جون سے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا امکان ہے، محکمہ تعلیم نے سکول انفارمیشن سسٹم کو ٹیگنگ کیلئے بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 95 مختلف پوسٹوں پر اساتذہ کے تبادلے کیے جائیں گے، سینئر سبجیکٹ اسپشلسٹ ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کیلئے اپلائی کرسکیں گے، تبادلوں کیلئے ویڈلاک، باہمی اور معذور اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی، تبادلوں کیلئے اساتذہ کو مدت کے 30 نمبر، سنیارٹی کے 20، فاصلہ کے 30، ویڈلاک کے 15 نمبر دیئے جائیں گے، تمام درخواستیں سیس کے ذریعے آن لائن وصول کی جائیں گی۔ اساتذہ کے تبادلوں سٹوڈنٹ ٹیچرز ریشو فارمولا کے تحت کی جائیں گی۔

 دوسری جانب محکمہ تعلیم میں کم عمر 400 اساتذہ کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےتبادلوں سے پابندی اٹھانےسےقبل  اتھارٹیز کومتعلقہ اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کی ہدایت کردی، پہلےمرحلہ میں پروموشن پانے والے اورڈسپوزل پر موجود اساتذہ کی تعیناتی  کی جائے  گی۔

ذرائع کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم پر اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنا اتھارٹیز  کے لئےبڑا چیلنج بن گیا، محکمہ تعلیم کی جانب سے متعدد ڈیڈ لائن دینے کے باوجود ویب سائٹ پر 30 ہزار اساتذہ کا ڈیٹا درست نہ ہوسکا۔ لاہور کے 205 اساتذہ، 8 سکول سربراہان اور 89 ریٹائرڈ اساتذہ کا ڈیٹا غلط ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں تعلیم کے بجٹ میں 11 ارب روپے کا کٹ لگا دیا، محکمہ خزانہ پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے بجٹ کو کم کیا، سروس ڈیلوری کے اخراجات، سرکاری سکولوں کے مختلف پروگراموں پر بجٹ کم کیا گیا، کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث یہ کٹ لگایا گیا ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer