پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ کتنے کھرب لگایا گیا؟

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ کتنے کھرب لگایا گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب کیلئے آئندہ مالی سال  کے بجٹ میں مجموعی آمدنی کا تخمینہ 23 کھرب 80 ارب روپے لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال کے لیے آمدنی کے مجموعی تخمینے  23 کھرب 60 کروڑ روپے کے مقابلے میں 4 کھرب  97ارب روپے زائد ہے ۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں آمدن کے حساب سے پنجاب کے آئندہ مالی سال سال کے بجٹ کیلئے مجموعی آمدنی کا تخمینہ 23 کھرب 80 ارب روپے لگایا گیا ہے، جس سے مجموعی آمدنی کے تخمینے میں جنرل ریونیو ریسیٹس کا تخمینہ 84 اعشاریہ 17 کھرب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق سے قابل تقسیم محاصل کی مد میں 14 کھرب 65 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 3 کھرب 18 ارب روپے لگایا گیا ہے، صوبائی ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 2 کھرب 30 ارب روپے لگایا گیا ہے، جس میں نان ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 88 ارب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنٹ کیپٹل ریسٹس کا تخمینہ  7 کھرب  42 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ فارن پراجیکٹ اسسٹنس کا تخمینہ 3  کھرب 89 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ انوویٹنگ فنانسنگ کا تخمینہ 100 ارب روپے لگایا گیا ہے، وفاق سے ملنے والے فنڈ پی ایس ڈی پی کا تخمینہ 30 ارب روپے ہے۔دوسری جانب ریسیٹس اکاونٹ ٹو (فوڈ) کا تخمینہ 4 کھرب 33 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی کے15 ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے,جبکہ اس سے قبل پی اینڈ ڈی بورڈ نےکمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیےفنڈز مختص نہ کرنے کی تجویز دی تھی

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا بجٹ 12 جون کو متوقع ہے جس کے بعد پنجاب اپنا بجٹ پیش کرے گا، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تئیس کھرب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، پنجاب آئندہ مالی سال کے لئے کورونا کے باعث صحت کے لئے بھاری بجٹ مختص کرے گا جبکہ ترقیاتی بجٹ میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer