برین ٹیومر سے بچاؤ کیسے ممکن؟

برین ٹیومر سے بچاؤ کیسے ممکن؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) ورلڈ برین ٹیومر ڈے کے حوالے سے پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ دماغ کی رسولی جیسے امراض سے بچنے کیلئے سادہ طرز زندگی، با قاعدہ ورزش، بھرپور نیند اور ذہنی دباؤ سے اجتناب بہترین احتیابی تدابیر ہیں۔

ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر خالد محمد نے برین ٹیومر کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر برین ٹیومر خطرناک نہیں ہوتا زیادہ تر برین ٹیومرز آپریشن کے ذریعے نکالے جاسکتے ہیں یا اُن کا سائز اس قدر چھوٹا کیا جا سکتا ہے جس سے زندگی کو خطرہ لاحق نہ رہے۔ پروفیسر خالد محمود نے بتایا کہ پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں میں نیورو سرجری کی ضروری سہولیات موجود ہیں تاہم ملک میں نیورو سرجنز کی شدید کمی ہے۔

سرجنز کی کمی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں نیورو سرجری کے صرف 28 پروفیسرز اور 300 نیورو سرجنز ہیں جو 22 کروڑ کی آبادی کیلئے نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ڈائریکٹر پی آئی این ایس دماغی امراض سے متعلق آگاہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سر درد کا مستقل رہنا، اس کے ساتھ قے اور متلی کے دورے پڑنا جیسی علامات پر فوری طور پر معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔