(حسن علی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں پانچ روپے اضافے کا عندیہ دے دیا۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا۔