ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیرِ اعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیرِ اعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے شاہی محل میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کا استقبال کیا، جو گزشتہ 26 برسوں میں کسی بھی کینیڈین وزیرِ اعظم کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کو جاری رکھنے اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔