حکومت کو 1.94 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ کے ذخائر 2021 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
سٹی42: حکومتِ پاکستان کو انفلوز کی مد میں 1 ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 18 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، جو 2021 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 51 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر ملا کر پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 23 ارب 98 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، جو 2021 کے بعد بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔