سٹی42: سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے جج جسٹس رضا علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف سپریم کورٹ کے جج جسٹس خالد یوسف چوہدری نے لیا، جبکہ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔تقریب میں چیف جسٹس ہائیکورٹ، چیف الیکشن کمشنر، سابق ججز، سینئر وکلاء اور جوڈیشل افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری قانون محمد ادریس عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ایکس پاکستان لیو کے دوران جسٹس رضا علی خان قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔