ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسکہ کے سابق چیئرمین چوہدری ارشد علی انتقال کر گئے

ڈسکہ کے سابق چیئرمین چوہدری ارشد علی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)ڈسکہ کے سابق چیئرمین چوہدری ارشد علی انتقال کر گئے، وہ مرحوم سابق رکنِ اسمبلی چوہدری صداقت علی کے چھوٹے بھائی جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری ممتاز علی کے بڑے بھائی تھے۔

 چوہدری ارشد علی گزشتہ کئی برسوں سے عملی سیاست سے کنارہ کش تھے اور اپنے آبائی گاؤں منڈے کی میں قائم کردہ دینی مدرسے کی نگرانی اور دینی خدمات میں مصروف تھے۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2026-07-09/news-1783588569-7393.jpg

مرحوم کشمیر کی آزادی کے سرگرم حامی تھے اور اس مقصد کے لیے اپنی زندگی وقف کیے ہوئے تھے، وہ ایک 22 سالہ شہید مجاہد کے والد بھی تھے۔

 سوگواران میں چھ بیٹے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں،مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے گاؤں منڈے کی میں ادا کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer