ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام خبردار، پاکستان میں مہنگائی بڑھنے اور شرح نمو ہدف سے کم رہنے کی پیش گوئی !

عوام خبردار، پاکستان میں مہنگائی بڑھنے اور شرح نمو ہدف سے کم رہنے کی پیش گوئی !
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوبی ایشیا کی معیشت سے متعلق نئی رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کے لیے مہنگائی اور معاشی ترقی کے حوالے سے محتاط اندازے پیش کیے ہیں۔

 رپورٹ میں خطے کے مختلف ممالک کی متوقع معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی شرح نمو ہدف سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے اور اوسط افراطِ زر ایک فیصد سے بڑھ کر 8.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی شرح نمو بھی مقررہ 4 فیصد ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

اے ڈی بی کے تخمینے کے مطابق جنوبی ایشیا کی مجموعی معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ خطے میں بھارت 6.6 فیصد شرح نمو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے گا۔ بھوٹان دوسرے نمبر پر ہوگا، جبکہ سری لنکا کی معاشی ترقی 4 فیصد اور نیپال کی 3.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں افغانستان کی معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ مالدیپ کے لیے ایک فیصد معاشی ترقی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق جنوبی ایشیا کے ممالک کی اقتصادی کارکردگی پر داخلی اصلاحات، سرمایہ کاری، برآمدات اور عالمی معاشی صورتحال نمایاں اثر ڈالیں گی۔ تاہم ان عوامل کے باوجود پورے خطے میں مجموعی طور پر معاشی ترقی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔