فاران یامین: کاہنہ کے علاقے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور دونوں افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔
واقعے کے بعد حادثے میں ملوث ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے مفرور گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔؎
یا د رہے کہ حال ہی میں کاہنہ کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو غفار کالونی کا رہائشی تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے شہزاد کو گلا کاٹ کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو قریبی قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا تھاجبکہ نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔