ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : عمارتوں کے نقشوں کی منظوری گرین بلڈنگ پالیسی کے مطابق لازم قرار ، لاہور ہائیکورٹ نے ییلو لائن پروجیکٹ کیلئے نیسپاک سے درخت نہ کاٹنے کی تجاویز بھی مانگ لیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس شاہد کریم نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے قرار دیا کہ کینال روڈ پر درخت حفاظتی ورثہ ہیں اور اس بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ییلو لائن پروجیکٹ کیلئے نیسپاک درخت نہ کاٹنے کی تجاویز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ہیلو لائن پروجیکٹ کیلئے ادارے تحفظات ماحول کیلئے عالمی ماہرین کی رائے بھی لی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کی گرین بلڈنگ پالیسی 2025 کو آئندہ اجلاس میں منظور کیا جائے اور گرین بلڈنگ پالیسی 2025کے تحت بلڈنگ کے نقشوں کی منظوری لازمی ہو۔ درخواستوں پر آئندہ سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔

 

Ansa Awais

Content Writer