ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ کے بعد ہونڈا اٹلس گاڑیوں کی نئی قیمتیں

بجٹ کے بعد ہونڈا اٹلس گاڑیوں کی نئی قیمتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہونڈا اٹلس نے بجٹ 26-2025 کے بعد نیو انرجی وہیکل لیوی کا نفاذ کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

فنانس ایکٹ 2025-26 کے تحت نافذ ہونے والی نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی کے بعد ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے مقامی طور پر تیار کی گئی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔

گاڑیوں کی نئی قیمتیں
ہونڈا سوِک ٹربو آر ایس اب 1 کروڑ 1 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جو پچھلی قیمت سے 2 لاکھ 1 ہزار روپے زیادہ ہے۔ ہونڈا سوِک اوریئل کی قیمت میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا بی آر وی 1.5 CVT S کی قیمت 1 لاکھ 30 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 64 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ہونڈا سٹی اسپائر CVT کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا سٹی 1.2 CVT اب 47 لاکھ 37 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو 48 ہزار روپے اضافے کا نتیجہ ہے۔

ہونڈا سٹی 1.2 MT کی قیمت میں 47 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 46 لاکھ 96 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔