اشرف خان: انٹربینک کے بعداوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگاہوکر 281 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو4 پیسے بڑھ کر 302.14 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.20 روپے ، سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.40 روپے پر آگیا، اس کےعلاوہ برطانوی پاونڈ 17 پیسے کمی سے 357.45 روپے کا ہوگیا ۔