اکبر چوک فلائی اوور 14 اگست کو پبلک کےلئے کھول دیا جائے گا،محسن نقوی کا اعلان

CM Mohsin Naqvi visits Akbar Chowk flyover, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اکبرچوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کر کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے زیر تعمیر پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ 

اکبر چوک پر کام کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ، پیکو روڈ، کینال روڈ، کوٹ لکھپت اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے رہائشی مستفید ہوں گے- محسن نقوی نےے بتایا کہ اندازہ کے مطابق اکبر چوک فلائی اوور بننے سے روزانہ 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی- انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہعوام کی سہولت کیلئے اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کو کم از کم وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی 

محسن نقوی نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم محنت سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ  14اگست کو پراجیکٹ کو 100 فیصد مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

لاکھوں شہری سگنل فری کوریڈور کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

ہر پراجیکٹ میں شجرکاری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک، شوق چوک، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اور مادرملت پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن بھی بنائے جائیں گے۔ جناح ہسپتال سے پیکو موڑ تک دونوں اطراف میں فلائی اوورز بنائے جائیں گے۔

کالج روڈ اور اکبر چوک کے اطراف میں ٹریفک کا دیرینہ مسلہ حل ہو گا۔

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔