کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات؛ پی ٹی آئی کے 34 کارکنوں کی پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات؛ پی ٹی آئی کے 34 کارکنوں کی پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع
کیپشن: Applications for PTI tickets
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کےلئے پی ٹی آئی کے 34 کارکنوں نے پارٹی ٹکٹ کےلئے درخواست جمع کرا دیں، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کےلئے 31 جولائی آخری تاریخ دیدی۔

تفصیل کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹکٹ کے حصول کےلئے دس جولائی آخری تاریخ مقرر کی ہے،لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کےلئے تاحال پی ٹی آئی کے 34 کارکنوں نے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست جمع کرانے والوں میں استاد رشید ، راشد بھٹی، جمشید اعجاز، اشفاق مسیح، عمران رشید، محمد صیام، محمد شریف، چودھری شاہد اقبال، شاہد عمران بھٹی،رانا محمد تنویر،محمد بلال،محمد یحییٰ، محمد اکبر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں  چودھری فیصل بشیر سمرا، ملک احد اعوان، احمد فاروق، ارسلان نعیم، عباس ڈوگر، سید یوسف جمیل، چودھری محمد اشرف، عمر طالب، محمد امتیاز ، محمد آصف ، حافظ محمد ابرار،محمد احسان محمود،محمد عدیل، محمد وحید ستار، علی اصغر، محمد صابر شاہ ، شیخ آصف نثار، چودھری زاہد محمود، جمشید یوسف، ارشد علی،اعجاز علی اور عدیل احمد شامل ہیں۔

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے 20 وارڈز پر انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق چھبیس سے 31 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائی جا سکے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer