ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم اگست سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں پر بڑی پابندیاں

یکم اگست سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں پر بڑی پابندیاں
کیپشن: ویکسینیشن سرٹیفکیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے اندرون ملک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائد کردی۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق ڈیلٹا وائرس درحقیقت انڈین وائرس ہے جو انتہائی خطرناک  ہے، ملک میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنےآنے لگے ہیں جو کوروناکی چوتھی لہربھی ہوسکتی ہے،  سی او سی کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس اورپاکستان میں موجوددیگروائرس سےمتعلق حکمت عملی ترتیب دے دی۔
این سی او سی نے خبردار کیا کہ ڈیلٹا وائرس پرقابو پانےکیلئے احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں توخطرناک نتائج کاسامناکرناپڑسکتاہے، ڈیلٹاوائرس کی وجہ سے بھارت نے لاکھوں اموات کا سامنا کیا اور بھارت میں اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سےعوام اذیتیں جھیلتے رہے۔

این سی اوسی کے مطابق یکم اگست سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سیاحتی مقامات پرجانے والے 30 سال یا زائد عمر کے افراد پر بغیرویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے پابندی لگادی گئی ہے۔
این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیرویکسی نیشن سرٹیفیکٹ کےہوٹل بکنگ پر بھی پابندی ہوگی اور یکم اگست سے پابندی کا اطلاق18 سے 30 سال تک کے افراد پر بھی ہو گا جبکہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 
این سی او سی کے مطابق ایس اوپیزپرعمل درآمداورویکسین لگوانےکی رفتارکو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ عید پرغیرضروری نقل وحرکت محدودرکھنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غورہیں اور ان تجاویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کورونا کاپھیلاؤ مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریش سینٹر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ،کارپوریٹ سیکٹر، چھوٹی، درمیانی اور بڑی انڈسٹری جبکہ  زراعت، میڈیا، وکلا، فیکٹری مزدور، مارکیٹ میں کام کرنے والوں کو 31 جولائی سے قبل ویکسین لگوائی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer