ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا کے 2980 نئے کیس سامنے آگئے، 83 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا کے 2980 نئے کیس سامنے آگئے، 83 مریض جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں کمی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 980 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور مزید 83 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 951 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 104 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37  ہزار 489 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض ہیں جن کی مجموعی تعداد 96 ہزار 626 ہے، پنجاب 83 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 681، بلوچستان میں 10 ہزار 919، اسلام آباد میں 13 ہزار 650، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 419 افراد متاثر ہیں۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 965 ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 83 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اس وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 4922 ہوگئی ہے، سندھ میں ایک ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 54 ، اسلام آباد میں 142 ، بلوچستان میں 124 ، گلگت بلتستان میں 31 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں, پنجاب میں ایک ہزار 955 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں, گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer