ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلور ملوں کو گندم کی فراہمی شروع

فلور ملوں کو گندم کی فراہمی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں فنکشنل فلور ملز کو گندم کی ریلیز شروع کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کوٹے کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔ فلور ملز کو سرکاری گندم ایک ہزار 475 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی اور سستی سرکاری گندم کے اجرا سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 20کلو آٹے کے  تھیلے کی ایکس مل قیمت 837 اور ریٹیل قیمت 860 روپے ہوگی جب کہ 10کلو آٹےکے تھیلے کی ایکس مل قیمت 419 اور ریٹیل قیمت 430 روپے بنتی ہے۔

 خیال رہے پنجاب میں آٹے کی قیمت سے متعلق فلور ملز ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے۔رپورٹ کے مطابق  فلور ملز ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں ہی ملے گا اور اس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق آٹا مہنگا ہونے پر روٹی مہنگی ہوئی ہے لیکن حکومت نے گندم اجرا پالیسی میں غلطی ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد آٹا ملوں کو آبادی کی بنیاد پر کوٹہ ملے گا۔ 
 

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا سستا ہونے کے اعلان پر اب تک روٹی سستی نہیں ہوئی اس لیے حکومت ایکشن لے۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں بھی آٹے کی قیمتیں اب تک کم نہیں ہو سکیں اور صوبے میں سُپر فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1170روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer