ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا؛ محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا؛ محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔ 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔تاہم رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، کرک ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ،لیہ،بھکر،نورپورتھل،ڈی جی خان،راجن پور،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، تا ہم شام /رات میں جنوب مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد،دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام ، موہنجوداڑو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم صبح کے اوقات میں کشمیر میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔