( سٹی 42) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر جلسہ کیاجائے گا،سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی میں جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے،پی ٹی آئی نےمزارِقائدمینجمنٹ بورڈکو 25لاکھ روپےسیکورٹی ڈپازٹ جمع کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے دو روز قبل ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی سے 11 جنوری کو جلسہ کی اجازت طلب کی تھی، تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسے کی اجازت طلب کی ہے۔عوامی جلسے کی اجازت 11جنوری بروز اتوار کے لئے طلب کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ کراچی جلسہ پرامن ہوگا اور ضابطۂ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوجناح گراٶنڈمیں جلسہ کرنےکی اجازت قانون کےمطابق دی گئی ہے۔ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے،
دوسری جانب پی ٹی آئی نےمزارِقائدمینجمنٹ بورڈکو 25لاکھ روپےسیکورٹی ڈپازٹ جمع کرادیا،سیکورٹی ڈپازٹ کی رقم پےآرڈرکی صورت میں جمع کرائی گئی ہے ۔ تحریک انصاف اتوارکومزارِقائدپرپی ٹی آئی جلسہ کرےگی۔
وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی نے کراچی والوں کے لئے پیغام جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام لوگوں کو جلسے کی دعوت دیتے ہیں ،انشاء اللہ تعالی اتوار کے دن جو ہمارا جلسہ ہے،جناح گروانڈ میں اتوار کی شام ساڑھے چار بجے پہنچیں ، اس گرونڈ میں بھرپور جلسہ کریں گے۔

باغِ جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے طلب کی گئی 25 لاکھ روپے کی رقم پے آرڈر کی صورت میں جمع کرا دی گئی ہے۔