ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیسکو اور قیسکو کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پراجیکٹس کا اجراء کیا جائے؛ وزیراعظم

 پیسکو اور قیسکو کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پراجیکٹس کا اجراء کیا جائے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیسکو (PESCO) اور قیسکو (QESCO) کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پراجیکٹس کا اجراء کیا جائے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زیادہ خسارے کرنے والے بجلی کے فیڈرز، کمیونٹی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر  منتقل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے نقصانات میں کمی ہوگی  اور ان علاقوں میں بجلی مسلسل میسر ہوگی. 

شہباز شریف نے کہا کہ پیسکو (PESCO) اور قیسکو (QESCO) کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پراجیکٹس کا اجراء کیا جائے، پائلٹ پراجیکٹس کو کامیاب بنانے کے لیے علاقے کے منتخب نمائندوں سے مشاورت اور کمیونٹی کی شرکت یقینی بنائی جائے۔ 

اجلاس کو  PESCO اور QESCO کے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایسے فیڈرز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے مقامی آبادی کیلئے ایک ماحول دوست، کم لاگت اور پائیدار مایئکرو گرڈ بن جائیگا۔ مقامی آبادی، صوبائی اور وفاقی حکومتیں اس منصوبے میں شراکت دار ہوں گی۔ 

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے سے نہ صرف کم لاگت بجلی پیدا ہوگی بلکہ مستقبل میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوگی۔ منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پائلٹ پراجیکٹ پر فوراً کام شروع کیا جائے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار,  وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری،  وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک ،  وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی،  خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ اعلی سرکاری حکام شریک تھے۔