سٹی42: چیف سیکرٹری پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری سے ای بز پورٹل کی تمام سہولیات صرف آن لائن دستیاب ہوں گی، جس کے بعد درخواست گزاروں کو کسی بھی دفتری کام کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اجلاس میں پی آئی ٹی بی کو ہدایت دی گئی کہ مارچ تک ای بز پورٹل پر فراہم کی جانے والی خدمات کی تعداد 310 تک بڑھائی جائے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ ای بز اور ای فاس کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اس کے ذریعے عوام کو دفتری چکروں سے نجات ملے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ای بز پورٹل پر فی الحال 15 محکموں کی جانب سے 210 خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، اور اب فیلڈ دفاتر اور ذیلی اداروں کو بھی ای فاس پر منتقل کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔