جنیدریاض:سرکاری سکولوں کی چھتوں پر بسنت منانے کی تجویز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پکی لینٹر والی چھتوں کا ڈیٹامانگ لیا۔
زونل ہیڈز کو 2روز میں کنکریٹ کی چھتوں کا ڈیٹامرتب کرنے کی ہدایت، سکولوں کی پکی چھتوں کا ڈیٹاجمع کرنے کے بعد کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
فیصلے سے سکول کے طلباء کو بھی بسنت منانے کا موقع ملے گا، لاہور شہر میں 20 سال بعد بسنت منائی جارہی ہے۔