ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی کا صنعتوں کو گیس فراہمی بند کرنے کا اعلان

سوئی سدرن گیس کمپنی کا صنعتوں کو گیس فراہمی بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن :سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے ایک بار پھر صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق 11 جنوری صبح 8 بجے سے 12 جنوری صبح 8 بجے تک انڈسٹریل سیکٹر کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی، جس کا دورانیہ 24 گھنٹے ہوگا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر گیس پریشر فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ سرد موسم میں عوام کو گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اعلان کے مطابق 12 جنوری صبح 8 بجے تک صنعتوں کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل رہے گی، جس سے صنعتی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتکاروں نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گیس بحران کا مستقل حل نکالا جائے۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال معمول پر آتے ہی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔