ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو حملے کی دھمکی دے دی۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ احتجاج جاری رہا تو ایران رجیم گر سکتی ہے، کہا مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو بہت سخت جواب دے گا۔
بعض اموات بھگدڑ کے باعث بھی ہوئیں اور ضروری نہیں کہ یہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کا نتیجہ ہوں۔
ہر موت کا ذمہ دار کسی ایک فریق کو نہیں ٹھہرا سکتے لیکن ایران کو سختی سے خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔