ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم، عدالتی کارروائیاں بحال

لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم، عدالتی کارروائیاں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی 15 روزہ عدالتی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں اور آج سے عدالت میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعہ کا روز ہونے کے باعث عدالتوں میں وکلاء اور سائلین کی تعداد نسبتاً کم ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر آج سے چیف جسٹس سمیت 25 معزز ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ عدالتی نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔

دوسری جانب موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد سموگ کے تدارک سے متعلق اہم کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ جسٹس شاہد کریم اس مقدمے کی سماعت کریں گے، جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور علی اعجاز، ممبر ماحولیاتی کمیشن سید کمال حیدر اور سیکرٹری ماحولیاتی کمیشن فرحان سعید شیخ عدالت میں پیش ہوں گے۔

سماعت کے دوران ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوں گے، جہاں سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔