پاکستان کی معیشت کو ایک ہزار ڈالر تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، گوہر اعجاز کا پاک افریقہ ٹریڈ کانفرنس میں خطاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کرنے کے لیے تیار ہے۔  پاکستان کی معیشت کو ہزار ارب ڈالرز تک پہنچانا ہمارامشن ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یہ باتیں مصر کے شہر قاہرہ میں پاکستان افریقہ ٹریڈ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہیں۔

پاکستان افریقہ ٹریڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز کرنے کا پلان ہے۔پاکستان ، مصر اور شمالی افریقہ کے ممالک کے ساتھ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔ 

  گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان ، مصر اور شمالی افریقہ میں مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ پاکستان اب زراعت پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔لاکھوں ایکڑ رقبہ کارپوریٹ فارمنگ کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔پاکستان گندم ، سویا بین ، تل سمیت کئی زرعی اجناس پیدا کرے گا۔  ہم لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دے رہے ہیں۔ گوشت کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے سلاٹر ہاوس قائم کیے جا رہے ہیں۔ 

  گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان جی سی سی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کر رہا ہے۔ پاکستان پہلا ملک ہے جو خلیجی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کر رہا یہے۔ پاکستان نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کیے ہیں۔ پاکستان نے چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہے۔ 

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ مصری سرمایہ کار پاکستان کو اپنی مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ پاکستان مصر کی مصنوعات خریدے گا۔ پاکستان اور مصر ایک جیسی مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔ پاکستان اور مصر کو دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے کوشش کرنی چاہئے۔دونوں برادر ممالک کو مل کر تجارت کرنی چاہئے۔ 

پاکستانی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک معاشی مل کر معاشی طاقت بن سکتے ہیں۔ مسلم ممالک مشترکہ تجارت کے ذریعے لوگوں کو ترقی دے سکتے ہیں۔

مصر کے شہر قاہرہ میں پاکستان افریقہ ٹریڈ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے