اداکارہ سوناکشی سنہاکی مصرمیں خطرناک فن کی ویڈیووائرل

اداکارہ سوناکشی سنہاکی مصرمیں خطرناک فن کی ویڈیووائرل
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہاکی مصرمیں اسکیوبا ڈائیونگ کی ویڈیواپنے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہاآج کل سالانہ چھٹیوں پرمصرمیں ہیں اوروہ تاریخی ملک کی ثقافت اورقدیم نوادرات کی سیر کے ساتھ خوب انجوائے بھی کررہی ہیں۔
سوناکشی سنہا نے ویڈیواینڈفوٹوایپ انسٹاگرام پر ریڈ سی میں اپنی اسکیوبا ڈائیونگ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن بھی لکھا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ کسی نے بتایا تھا کہ اسکیوبا ڈائیونگ کیلئے یہ مقام بہت اچھا ہے اور وہ بات واقعی درست تھی۔
سوناکشی سنہانےمزید لکھا کہ جب وہ ڈائیونگ کیلئے گئیں تو انہوں نے بہت ساری ایسی ریفس کا مشاہدہ کیا جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔
واضح رہےسوناکشی سنہارواں برس بہت ساری نئی فلموں میں نظرآئیں گی،اداکارہ کی نئی آنےوالی فلموں میں ”نکیتا رائے اینڈ دا بک آف ڈارکنیس، ہیرا منڈی، بڑے میاں چھوٹے میاں شامل ہیں۔