ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا ون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ  کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

Karachi,one day match,Pakistan,Newzealand,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز  میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

 گرین  شرٹس نے کیویز کی جانب سے 256 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں  4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا اور یوں 6 وکٹوں سے شکست دی۔کراچی میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف  سے اننگز کا آغاز ڈیون کونوے اور فن ایلن نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں کونوے نسیم کا شکار بنے۔کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل، لیتھم، فلپس اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم پاکستانی بولرز میچ میں حاوی رہے۔

 نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل 43، لیتھم 42، فلپس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی اور 57 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے آج ڈیبیو کیا۔قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔