لوٹ مار کی نیت سے آیا ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا، خوفناک ویڈیو دیکھیں

Firing at Restaurant in America
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ریستوران میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ایک ریستوران میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں ریستوران میں لوٹ مار کی غرض سے آئے ڈاکو کو ایک شہری نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، اس ویڈیو  نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس وقت وہ ڈاکو ریستوران میں داخل ہوتا ہے تو ہر طرف خوف کا سماں ہوتا ہے لوگ ڈر جاتے ہیں، ڈاکو سب لوگوں سے سامان لوٹ رہا ہوتاہے کہ اسی وقت ایک شخص موقع ملتے ہی ڈاکو پر گولیوں کی برسات کردیتا ہے۔ ڈاکو کے ہلاک ہوتے ہی وہ شخص اس کی تلاشی لیتا ہے اور جو اشیاء اس نے لوگوں سے لوٹ کر رکھی ہوتی ہیں انہیں لوگوں کو واپس کرتا ہے اور اطعمنان سے باہر چلا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے ڈاکو پر 4 گولیاں چلائیں اور زمین پر گرنے کے بعد مزید چار گولیاں ماریں پھر ایک اور گولی اس کے سر میں ماری۔پولیس نے ڈاکو کو مارنے والے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

فی الحال تو اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ گولی مارنے والے شخص کی عمر 20 سال کے قریب تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر