ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، نظام زندگی مفلوج

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، نظام زندگی مفلوج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، دیر بالا کے بالائی علاقوں سمیت لواری ٹنل میں آٹھ انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔

 دیر شہر میں موسم کی پہلی برف باری کے بعد دیر ٹاؤن سمیت بالائی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔دیامر کے بالائی علاقوں، نانگا پربت بیس کیمپ، فیری میڈوز، گوہر آباد اور دیگر بالائی وادیوں میں بھی برف باری ہوئی جبکہ غذر میں بھی شدید برف باری نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔گذشتہ روز ملک بھر میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

Ansa Awais

Content Writer