شعیب ملک کا پشاور زلمی کا ترانہ گانے کی قیاس آرائیاں

شعیب ملک کا پشاور زلمی کا ترانہ گانے کی قیاس آرائیاں
کیپشن: Shoaib Malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (سٹی42) پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شعیب ملک کی نئی تصویر شول میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پشاور زلمی کا ترانہ گانے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

گزشتہ روز شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے پشاور زلمی کی جرسی پر جیکٹ پہن رکھی ہے، ساتھ ہی کرکٹر نے سن گلاسس بھی لگائے ہوئے ہیں، شعیب ملک نے تصویر کے کیپشن پر لکھا کہ دی زلمی ریپر۔یاد رہے کہ ہر ٹیم پی ایس ایل کے نئے سیزن کی مناسبت سے اپنا آفیشل ترانہ جاری کرتی ہے، اسی لیے شعیب کے اس کیپشن کے بعد مداح خیال ظاہر کررہے ہیں کہ شاید اس سال پشاور زلمی کا ترانہ شعیب ملک گائیں گے، یا وہ اپنی آواز کا کچھ حصہ ترانے میں ضرور شامل کریں گے تاہم اس حوالے سے شعیب ملک کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer