بارش کے بعد خنکی میں اضافہ، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کتنا؟

Lahore Air Quality Index
کیپشن: Lahore Weather
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شہر اور گردونواح میں مسلسل بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ  کیا گیا۔

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر موجود جبکہ شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 170 ریکارڈ کیا گیا۔ شیر میں مسلسل ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ڈی ایچ اے فیز  8 میں 221، کوٹ لکھپت 216، یو ایس قونصلیٹ 198، مال روڈ 197، ٹھوکر نیوز بیگ 192، لاہور امریکن سکول 185، ماڈل ٹاؤن 183، زانسرکلی 180، ایف سی کالج 175 اور فتح گڑھ میں ائیر انڈیکس کی شرح 175 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب بارش کے بعد شہر کا موسم سرد ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ شہر موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا۔ لاہور میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا  تناسب 91 فیصد ہوگا۔