ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے لئے میدان خالی چھوڑ دیا

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے لئے میدان خالی چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: حکومت مخالف اتحاد، مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میدان خالی چھوڑ دیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مشترکہ امیدوار میدان میں اتریں گے، سینیٹ کا میدان بھی خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں احسن اقبال، مریم نواز، رانا نثا اللہ خان، جاوید لطیف، خرم دستگیر، برجیس طاہر، عشرت اشرف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ہمارے امیدوارپنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کر کےحکومتی امیدوار کو شکست دے گی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا آپس میں گہرا رابطہ ہے، عمران خان کی سازش لندن پلان فارن فنڈنگ سے ہوئی تھی، یہ بھارتی اور اسرائیلی فارن فنڈنگ ملک میں بدامنی اور سیاسی بحران پیدا کرتی رہی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیں کیا این آر او دے گا جو خود این آر او پر بیٹھا ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے 100 فیصد اراکین نے استعفے اپنی قیادتوں کو جمع کروا دئیے ہیں، اگر عمران خان 5 سال پورے کر گئے تو ملک کا ایسا حال ہو گا کہ کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا، 2021 کو انتخابات کا سال بنانا ناگزیر ہے۔